امریکہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے: طالبان ترجمان

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نامزد نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حقانی خاندان کےافراد کو امریکی بلیک لسٹ میں شامل کرنا دوحہ معاہدےکی خلاف ورزی ہے

1705344
امریکہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے: طالبان ترجمان

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نامزد نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حقانی خاندان کےافراد کو امریکی بلیک لسٹ میں شامل کرنا دوحہ معاہدےکی خلاف ورزی ہے۔

اپنے بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حقانی خاندان بھی طالبان کی امارت اسلامی  کا حصہ ہیں، ان کی کوئی علیحدہ شناخت یا تنظیم نہیں ہیں

انہوں نے کہا کہ تمام طالبان حکام کو امریکی اور اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ اب بھی برقرار ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جلال الدین حقانی کے اہل خانہ اسلامی امارات کا حصہ ہیں، ان کا نہ تو کوئی الگ نام ہے اور نہ ہی الگ تنظیم جب کہ دوحہ معاہدے کے مطابق اسلامی امارات کے تمام ارکان امریکہ سے مذاکرات کا حصہ تھے، ان تمام افراد کے نام اقوام متحدہ اور امریکی بلیک لسٹ سے نکال دینے چاہیے تھے جو کہ ہمارا جائز مطالبہ ہے۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ امریکہ اور دیگر ممالک اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات دیکر افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں، اس طرح کے بیانات دے کر امریکہ ماضی کے ناکام تجربات کی غلطیاں دہرا رہا ہے جو خود اس  کے لیے نقصان دہ ہیں لہذا اس طرح کی پالیسی فوری طور پر سفارتی سطح پر تعاون کے ذریعے واپس لی جائیں۔



متعللقہ خبریں