ٹی آرٹی خبر کی جانب سے مشہور بگرام جیل کی خصوصی کوریج

جیل میں بلا کسی جرم کے سالہا سال تک بند رہنے والے افغان شہریوں کے انکشافات

1702377
ٹی آرٹی خبر کی  جانب سے مشہور بگرام جیل کی خصوصی کوریج

ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن نے  امریکہ کی جانب سے ماہ جولائی کے اوائل میں ایک رات کے اندر انخلا کردہ  افغانستان کے بگرام فوجی ہوائی اڈے   میں بنائی گئی جیل  کی کوریج کی ہے۔

بگرام  فوجی اڈے کی جیل نے متعدد افغانوں کے ذہنوں میں برے نقوش چھوڑے ہیں۔

ٹی آرٹی  خبر  نے دارالحکومت کابل سے تقریباً 50 کلو میٹر کی دوری پر واقع اس  جیل میں داخل ہوتے ہوئے  ماضی قریب تک  افغان قیدیوں کے بند ہونے والے لاکرز کی فوٹیج بنائی ۔

ٹی آرٹی خبر سے بات کرنے والے بعض افغان شہریوں  کا کہنا تھا کہ ان پر کسی قسم کا الزام عائد  کیے بغیر انہیں طویل عرصے تک  بگرام جیل میں بند رکھا گیا ،  ان پر  بری طرح تشدد کیا گیا اور امریکی فوجیو  ں کے  فوجی اڈے کو ترک کرنے کے بعد یہ  سلاخیں اکھاڑتے ہوئے جیل سے باہر نکلے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں