چین کی امریکہ کو وارننگ: خراب تعلقات ماحولیاتی تبدیلیوں پر باہمی تعاون کو متاثر کریں گے

ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلقہ باہمی تعلقات کو دونوں ممالک کے جامع باہمی تعلقات سے الگ نہیں رکھا جا سکے گا: وزیر خارجہ وانگ یی

1701405
چین کی امریکہ کو وارننگ: خراب تعلقات ماحولیاتی تبدیلیوں پر باہمی تعاون کو متاثر کریں گے

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکہ کے صدر جوبائڈن  کے نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری کو متنبہ کیا ہے کہ خراب امریکہ۔چین تعلقات ماحولیاتی تبدیلیوں کے معاملے میں باہمی تعاون پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

چین وزارت  خارجہ سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وانگ یی نے بائڈن کے نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات کیری کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔

مذاکرات میں وانگ نے امریکہ سے موجودہ باہمی تعلقات میں بہتری کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلقہ باہمی تعلقات کو دونوں ممالک کے جامع باہمی تعلقات سے الگ نہیں رکھا جا سکے گا۔

کیری نے چین کے شہر تیان جِن میں اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کی اور کہا تھا کہ امریکہ، ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں پوری دنیا کے ساتھ تعاون کرنے  کا مصّمم ارادہ رکھتا ہے اور ہم ، زہریلی گیسوں کے اخراج  میں کمی کے معاملے میں چین کی طرف سے اضافی اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق کیری نے کہا ہے کہ عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد میں چین کا کردار نزاعی اہمیت کا حامل ہے۔

واضح رہے کہ چین گرین ہاوس گیس کے اخراج میں دنیا میں پہلے اور امریکہ دوسرے نمبر پر ہے۔

 



متعللقہ خبریں