کابل میں راکٹ حملہ،دو افراد ہلاک
کابل ہوائی اڈے پر داغا گیا راکٹ ایک رہائشی عمارت پر جا گرا جس سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں
1699283
کابل ہوائی اڈے پر داغا گیا راکٹ ایک رہائشی عمارت پر جا گرا جس سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کابل ہوائی اڈے پر دو دھماکے ہوئے تھے جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کے مطابق، کابل میں ہوائی اڈے میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگلے 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران کابل ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا تھا کہ داعش کے خلاف ڈرون حملے جاری رکھے جائیں گے۔
متعللقہ خبریں
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ غیر عسکری علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا دیں
شمالی کوریا، فوجی قوّت سے پاک علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے: روزنامہ یونہاپ