کابل ہوائی اڈے پر افراتفری اور بھگدڑ کا عالم،ہلاکتوں کا دعوی

کابل کے حامد کرزئی ہوائی اڈے پر اب بھی ہزاروں کی تعداد میں افراد جمع ہیں جو ملک چھوڑکر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے ہوائی اڈے امریکی افواج کے کنٹرول میں ہے

1695267
کابل ہوائی اڈے پر افراتفری اور بھگدڑ کا عالم،ہلاکتوں کا دعوی

کابل کے حامد کرزئی ہوائی اڈے پر اب بھی ہزاروں کی تعداد میں افراد جمع ہیں جو ملک چھوڑکر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے ہوائی اڈے امریکی افواج کے کنٹرول میں ہے جہاں افرا تفری کا عالم ہے، ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ جلد از جلد طیارے میں سوار ہوکر بیرون ملک چلاجائے۔

ملک چھوڑنے کی کوشش کے دوران کچھ افراد نے طیارے کے پہیوں سے چمٹ کر جانے کی کوشش کی تاہم جہاز کے اڑنے کے بعد وہ زمین پر آگرے جب کہ بھگڈر کے نتیجے میں بھی متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم برطانوی میڈیا نے ایک بار پھر بھگڈر میں 7 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی وزارت دفاع نے بھی کابل ہوائی اڈے پر افراتفری اور بھگڈر کے نتیجے میں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ان 7 افغان خاندانوں کے لیے ہیں جنہوں نے بھگڈر کے دوران اپنے پیاروں کو کھودیا، دوسری جانب ہوائی اڈے پر صورتحال انتہائی خراب ہے تاہم سیکیورٹی صورتحال پر قابو پانے کے لیے پوری کوششیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کابل کے حامد کرزئی ہوائی اڈے پر امریکی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم عالمی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ افراد بھگدڑ مچنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔



متعللقہ خبریں