چین: کوئلے کی کان میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی

صوبہ ہنان میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی

1653241
چین: کوئلے کی کان میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی

چین کے وسطی حصے میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق صوبہ ہنان میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام نے 4 لاپتہ کان کنوں  کی تلاش جاری ہونے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ ہنان میں 5 جون کو ہیبی کوئلہ اور الیکٹرک کمپنی کی کان میں دھماکہ ہوا تھا۔

صوبائی حکام نے دھماکے میں 2 کان کنوں کی ہلاکت اور  6 کے لاپتہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں