افغان امن مذاکرات کی میزبانی کے لیے چین کی نئی پیشکش

چین اور افغانستان کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ وینگ یی نے اپنے افغان ہم منصب محمد حنیف اتمر اور قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ مُحب سے امن مذاکرات کے لیے فون پر بات چیت کی ہے

1641945
افغان امن مذاکرات کی میزبانی کے لیے چین کی نئی پیشکش

چین نے متحارب افغان فریقوں کے درمیان امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے، جس کا مطلب ہے کہ چین افغان تنازع کے مذاکراتی حل کی سفارتی کوششوں کو دوبارہ شروع کر رہا ہے۔

چین اور افغانستان کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ وینگ یی نے اپنے افغان ہم منصب محمد حنیف اتمر اور قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ مُحب سے امن مذاکرات کے لیے فون پر بات چیت کی ہے۔

ماہرین کے نزدیک چین کی جانب سے افغان امن بات چیت کی میزبانی کی پیشکش، امریکہ کے زیرِ قیادت دیگر مغربی افواج کے انخلا کے بعد، خطے میں ایک اہم سیاسی کردار ادا کرنے کے لیے اپنی پوزیشن بنانے کی کوشش ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کو یہ تشویش ہے کہ امریکہ اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد، اس کا تباہ حال ہمسایہ ملک، افغانستان انتشار کا شکار ہو جائے گا اور مسلم عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ میں تبدیل ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں