کابل کی مسجد میں دھماکہ،امام سمیت 12 افراد ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام سمیت 12 نمازی جاں بحق ہوگئے ہیں
1639487
افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام سمیت 12 نمازی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
یہ دھماکہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران کیا گیا۔
افغان پولیس کے ترجمان کے مطابق، کابل کے ضلع شکر درہ میں مسجد کے اندر دھما کہ کیا گیا۔
طالبان اور افغان حکومت کی 3 روز جنگ بندی کے دوران یہ پہلا بڑا واقعہ ہے،
واضح رہے کہ دونوں جانب سے عیدالفطر پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے کابل ہی میں لڑکیوں کے اسکول کے باہر متعدد دھماکے کئے گئے تھے، جس میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر اسکول کی بچیاں شامل تھیں۔
متعللقہ خبریں
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ غیر عسکری علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا دیں
شمالی کوریا، فوجی قوّت سے پاک علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے: روزنامہ یونہاپ