چینی صدر ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کریں گے

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے

1625651
چینی صدر ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کریں گے

چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ میں ہونے والی کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کر کے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 22 اپریل کی ویڈیو کانفرنس میں متعدد عالمی رہنمائں کو شرکت کی دعوت دی ہے جن میں چین کے صدر بھی شامل ہیں،



متعللقہ خبریں