افغانستان: فوجی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک

صوبہ ہلمند میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے فوجی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے

1613027
افغانستان: فوجی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے فوجی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغانستان وزارت دفاع  کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلمند کی تحصیل نہرِ سراج میں بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی۔

بیان کے مطابق واقعے میں 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

تاہم طالبان کا دعوی ہے کہ ہیلی کاپٹر ان کی فائرنگ کے نتیجے میں گرا ہے۔



متعللقہ خبریں