بھارت، برف کا تودہ دریا میں گرنے سے وسیع پیمانے کی تباہ کاریاں

سیلاب آنے سے ایک سرنگ میں پھنس کر رہ جانے والے 42 محنت کشوں میں سے 16 کو زندہ بچا لیا گیا

1580127
بھارت، برف کا تودہ دریا میں گرنے سے وسیع پیمانے کی تباہ کاریاں

بھارت میں برف کے ایک بڑے تودے  کے دریا میں گرنے سے پیدا ہونے والی طغیانی سے  سیلاب کی زد میں آتے ہوئے ہلاک ہونےو الوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے تو کم ازکم 165 افراد  تا حال لاپتہ ہیں۔

اتر کھنڈ صوبے کے چامولی علاقے میں بہنے والے دریا ڈھولی گنگا  میں برف کا ایک بڑا تودا  گرنے سے سیلاب پیدا ہوا جس سے زیر تعمیر ایک ہائیڈرو پاور اسٹیشن اور   الاکانڈا کا فعال ایک پاور اسٹیشن   سمیت بھاری تعداد میں رہائشی مقامات کو نقصان پہنچا۔

دریں اثنا سیلاب آنے سے ایک سرنگ میں پھنس کر رہ جانے والے 42 محنت کشوں میں سے 16 کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ باقی ماندہ 26 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا تھا کہ قومی آفات مداخلت قوتوں کی 4 امدادی  ٹیمیں   بر سر پیکار ہیں تو مزید امدادی ٹیموں کو نیو دہلی سے روانہ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں