افغانستان، بم حملے میں بٹالین کمانڈر ہلاک

تحصیل چار بولاق میں سڑک کنارے نصب بم کمانڈر قاسم پائیکار کی گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا

1552178
افغانستان، بم حملے میں بٹالین  کمانڈر ہلاک

شمالی افغان صوبے بلخ میں بم حملے میں ایک بٹالین کے کمانڈر اور سیکیورٹی اہلکا جان بحق ہوگئے۔

شمالی علاقوں میں  متعین 209 ویں شاہین  فوجی دستےکی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ  بتایا گیا ہے کہ  بلخ کی تحصیل چار بولاق میں سڑک کنارے نصب بم کمانڈر قاسم پائیکار کی گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا۔

جس دوران پائیکار اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک  جبکہ دو محافظین زخمی ہو گئے۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

 



متعللقہ خبریں