بھارت: مودی سرکار نے کسانوں کودوبارہ مذکرات کی پیشکش کر دی

مودی نے براہ راست نشر کردہ اپنی تقرير ميں کسانوں کو يقين دلايا کہ زراعت کے شعبے ميں متعارف کردہ اصلاحات در اصل ان کے مفاد ميں ہيں جن کی بدولت وہ اپنی پيداوار کو زيادہ موثر طريقے سے فروخت کر سکيں گے

1552037
بھارت: مودی سرکار نے کسانوں کودوبارہ مذکرات کی پیشکش کر دی

بھارتی وزير اعظم نريندر مودی نے ملک ميں سراپا احتجاج بنے ہوئے کسانوں کو آج ايک مرتبہ پھر مذاکرات کی پيشکش کی ہے۔

مودی نے براہ راست نشر کردہ اپنی تقرير ميں کسانوں کو يقين دلايا کہ زراعت کے شعبے ميں متعارف کردہ اصلاحات در اصل ان کے مفاد ميں ہيں جن کی بدولت وہ اپنی پيداوار کو زيادہ موثر طريقے سے فروخت کر سکيں گے۔

انہوں نے مزيد کہا کہ چند عناصر مقای منڈيوں ميں جھوٹی خبريں پھيلا رہے ہيں۔

اس موقع پر مودی نے نو ملين کسانوں کے ليے ڈھائی بلين روپے کے اجراء کا بھی اعلان کيا۔

يہ امر اہم ہے کہ زراعت کے شعبے ميں اصلاحات پر بھارت ميں کسان چھبيس نومبر سے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہيں اور کئی نے نئی دہلی کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔



متعللقہ خبریں