افغانستان، کابل میں مارٹر گولوں کے حملوں میں 8 افراد ہلاک متعدد زخمی

یہ حملے افغان حکومت اور طالبان نمائندوں کے درمیان امریکہ کہ ثالثی میں دوہا میں منعقد ہونے والے امن مذاکرات  جاری ہونے کے ایک دور میں وقوع پذیر ہوئے ہیں

1531782
افغانستان، کابل میں مارٹر گولوں کے حملوں میں 8 افراد ہلاک متعدد زخمی

افغان دارالحکومت کابل  کے بعض محلوں میں مارٹر گولوں کے حملوں میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

دفترِ داخلہ کے ترجمان طارق آریان  نے بتایا ہے کہ علی الصبح ہونے والے حملوں میں 23 مارٹر گو؛لے داغے گئے۔

8 افراد  کے ہلاک اور 31 کے زخمی ہونے والے ان حملوں کی ذمہ داری تا حال کسی نے مول نہیں لی۔

طالبان نے اپنے بیان میں اس حملے کی ذمہ داری کو مسترد کیا ہے۔

یہ حملے افغان حکومت اور طالبان نمائندوں کے درمیان امریکہ کہ ثالثی میں دوہا میں منعقد ہونے والے امن مذاکرات  جاری ہونے کے ایک دور میں وقوع پذیر ہوئے ہیں ۔

توقع ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک  پومپیو  آج کے دورہ قطر میں   پر تشدد واقعات کے خلاف تدابیر اختیار کرنے کی  تلقین کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں