افغانستان، مسلح حملے میں زازائی میدان کا کمشنر جان بحق

دوسری جانب میدان وارداق صوبے  کی تحصیل جلریز میں اوپر تلے دو مختلف بم حملوں میں 6 شہری ہلاک ہو گئے

1512557
افغانستان، مسلح حملے میں زازائی میدان کا کمشنر جان بحق

افغان صوبے ہوست  کی تحصیل زا زائی میدان  کے کشمنر عبدل خائی زازائی ایک مسلح حملے میں جان بحق ہو گئے۔

ہوست دفتر گورنر نے اعلان کیا ہے کہ  زازائی میدان کمشنر کو   ہوست سے دارالحکومت کابل جاتے وقت لوگار کے قریب  نامعلوم اشخاص کے مسلح حملے کا سامنا کرنا پڑا۔  

بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں کمشنر زازائی ہلاک جبکہ  ان کے دو ہمراہی زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب میدان وارداق صوبے  کی تحصیل جلریز میں اوپر تلے دو مختلف بم حملوں میں 6 شہری ہلاک ہو گئے۔

علاقے کے کمشنر خلیل الرحمان کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے نصب کردہ دو بم  شہریوں کی گاڑیوں کے گزر کے وقت  ریموٹ کنٹرول سے  ہوا میں اڑا دیے گئے۔

خلیلی کے مطابق ان حملوں میں 6 شہری ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے ، حملوں کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔

 

 



متعللقہ خبریں