چین کی طرف سے آذربائیجان اور آرمینیا سے اعتدال کی اپیل

ہم امید کرتے ہیں مسئلے کے تمام متعلقہ فریق اعتدال و احتیاط کا دامن تھامے رکھیں گے: چین وزارت خارجہ

1498763
چین کی طرف سے آذربائیجان اور آرمینیا سے اعتدال کی اپیل

چین نے آرمینی فورسز کی طرف سے آذربائیجان کی شہری آبادی پر فائرنگ کے بعد شروع ہونے والی سرحدی کشیدگی کے بارے میں متعلقہ فریقین سے اعتدال کی اپیل کی ہے۔

چین وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ین بن نے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ معمول کی پریس کانفرنس  سے خطاب میں کہا ہے کہ علاقے میں امن و استحکام کا دوام تمام فریقین کے مفاد میں ہے۔

وانگ نے کہا ہے کہ " ہم امید کرتے ہیں مسئلے کے تمام متعلقہ فریق اعتدال و احتیاط کا دامن تھامے رکھیں گے اور تضادات و  اختلافات کے سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل کی خاطر تناو میں کمی  کے لئے ضروری تدابیر اختیار کریں گے"۔

واضح رہے کہ کل صبح کے وقت آرمینیا۔ آذربائیجان  فرنٹ لائن پر آرمینی فورسزکی طرف سے آذربائیجان کی شہری آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں جھڑپوں کا آغاز ہو گیا تھا۔

آذربائیجان کی فوج نے جوابی حملے کا آغاز کیا اور بعض آبادیوں کو آرمینی قبضے  سے آزاد کروا لیا تھا۔



متعللقہ خبریں