بھارت اور چین کا کشیدگی کم کرنے پر اتفاق،فوجییں پیچھے ہٹائی جائیں گی

بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر تناؤ اور جھڑپوں کے بعد دونوں ملکوں نے افواج اپنی موجودہ پوزیشن سے پیچھے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہےاور دونوں ممالک نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کسی کے مفاد میں نہیں

1488994
بھارت اور چین کا کشیدگی کم کرنے پر اتفاق،فوجییں پیچھے ہٹائی جائیں گی

بھارت اور چین سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لیے پانچ نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو گئے۔

بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر تناؤ اور جھڑپوں کے بعد دونوں ملکوں نے افواج اپنی موجودہ پوزیشن سے پیچھے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہےاور دونوں ممالک نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کسی کے مفاد میں نہیں۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ وینگ ژی اور جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور آر آئی سی گروپ کے اجلاس کے موقع پر اکٹھے ہوئے جس کے بعد دونوں رہنماوں کے باہمی مذاکرات ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ  ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی۔

بھارتی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ بیان میں کہا کہ سرحد پر دونوں ملکوں کی افواج مذاکرات جاری رکھیں گی، موجودہ سرگرمیوں سے فوراً پیچھے ہٹیں گی، مناسب فاصلہ قائم رکھیں گی اور کشیدگی کم کریں گی۔

 



متعللقہ خبریں