بھارتی وزیراعظم مودی کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک کرلیا گیا

بی بی سی  کی خبر کے مطابق ،ٹوئٹر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کے اکاؤنٹ کو محفوظ کرنے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں اور اس معاملے کی تیزی سے تفتیش کروائی جا رہی ہے

1484219
بھارتی وزیراعظم مودی کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک کرلیا گیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پرسنل ویب سائٹ اور ٹوئٹر اکاؤنٹ آج صبح ہیک کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے اس کی تصدیق کی ہے۔

 بی بی سی  کی خبر کے مطابق ،ٹوئٹر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کے اکاؤنٹ کو محفوظ کرنے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں اور اس معاملے کی تیزی سے تفتیش کروائی جا رہی ہے۔

ہیکروں نے مودی کے اکاونٹ کو ہیک کرنے کے بعد اس پر لکھا میں آپ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کووڈ۔19 کے لیے قائم کیے گئے فنڈ میں عطیہ دیں۔

 ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹوئٹر انتظامیہ کو اس واقعے کا علم ہے اور جس اکاونٹ میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اس کو محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں