جاپان کے اگلے وزیر اعظم اشیبا شیگیرو ہو سکتے ہیں،عوامی رائے

سرکاری نشریاتی ادارے NHKکے مطابق، مستعفی وزیراعظم شنزو آبے کے بعد ملک میں سابق وزیر دفاع اشیبا شیگیرو کا نام نمایاں ہےجنہیں 34 فیصد رائے کے ساتھ عوامی اکثریت کی حمایت  حاصل ہے

1482048
جاپان کے اگلے وزیر اعظم اشیبا شیگیرو ہو سکتے ہیں،عوامی رائے

جاپان میں شنزو آبے کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب سے متعلق 17 ستمبر کو  پارلیمان کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوگا جس سے قبل ایک عوامی رائے شماری بھی سامنے آگئی ۔
سرکاری نشریاتی ادارے NHKکے مطابق، مستعفی وزیراعظم شنزو آبے کے بعد ملک میں سابق وزیر دفاع اشیبا شیگیرو کا نام نمایاں ہےجنہیں 34 فیصد رائے کے ساتھ عوامی اکثریت کی حمایت  حاصل ہے لہذا  امکان ظاہر کیا گیا ہے وہ اگلے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔
یاد رہے گذشتہ دونوں جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے  خرابی صحت کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔
 حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے شنزو آبے کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صحت کی خرابی کے باعث وزیراعظم نے استعفیٰ دیا ہے۔



متعللقہ خبریں