مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی سے مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا

1481155
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی سے مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض اور ظالم بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر ڈالا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے، ریاستی دہشت گردی کی  ایک نئی کارروائی ضلع شوپیاں میں ہوئی جہاں قابض بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

دوسری طرف قابض بھارتی فوج کی علاقے میں کارروائی کے خلاف احتجاج کو دنیا کی نظروں سے اوجھل کرنے کے لیے علاقے میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں