فلپائن میں بم دھماکے،ہلاک شدگان کی تعداد 15 ہو گئی

خبر کےمطابق، فلپائن کے صوبہ جولو میں ہونے والے دوخوفناک دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد15 ہوگئی جبکہ 75 سے زائد زخمی بھی ہوگئے ہیں

1478687
فلپائن میں بم دھماکے،ہلاک شدگان کی تعداد 15 ہو گئی

فلپائن میں بم دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ 75 سے زائد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

خبر کےمطابق، فلپائن کے صوبہ جولو میں ہونے والے دوخوفناک دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد15 ہوگئی جبکہ 75 سے زائد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

فلپائنی فوج کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں ایک خاتون خودکش بمبار بھی ہلاک ہوئی۔

فلپائنی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ دوپہر 12 بجے کے وقت ایک مصروف سڑک پر پرچون کی دوکان کے باہر ہوا جبکہ اس کے ایک گھنٹے بعد 100 میٹر کے فاصلے پر دوسرا دھماکہ ہوا جس میں ایک کلیسےکو نشانہ بنایا گیا

فلپائنی فوج کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ فوجی حکام جائے وقوعہ پر پہنچے جبکہ دھماکوں کی منصوبہ بندی منڈی سوادجان نے کی ہے جو کہ جنوری 2019 میں کیتھولککلیسے پر دھماکے میں بھی ملوث ہے۔



متعللقہ خبریں