بھارتی زیر کنٹرول کشمیر میں جھڑپ،3 حریت پسند ہلاک

بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں 3 کشمیری حریت پسند ہلاک ہو گئے

1476109
بھارتی زیر کنٹرول کشمیر میں جھڑپ،3 حریت پسند ہلاک

 بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں 3 کشمیری حریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

بھارتی پریس کے مطابق ، فوجیوں نے نوجوانوں کو   ہندواڑہ کے علاقے کرال گنڈ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا  ۔

آخری اطلاعات ملنے تک فوجی کارروائی جاری تھی ۔ 

 واضح رہے کہ  بھارت نے 5 اگست  سال 2019 کو  ایک آئینی ترمیم قبول کرتےہوئے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم  کرنے کے بعد  ریاستی انتظام کو مرکزی حکومت سے منسلک کرتےہوئے علاقے کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں