انڈونیشیا میں سیلاب کی آفت سے 16 افراد جان بحق

کل  46 تک اعلان کردہ لا پتہ افراد کی تعداد اب کم ہوتے ہوئے 23 ہو گئی ہے، جبکہ سیلاب سے 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

1455446
انڈونیشیا میں سیلاب کی آفت سے 16 افراد  جان بحق

انڈونیشیا کے جنوبی صوبے سولا ویسی میں شدید بارشوں  سے پیدا ہونے والے سیلاب  کی زد میں آنے سے ہلاکتوں کی تعداد 16 تک ہو گئی۔

امدادی ایجنسی کے صدر موستاری کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ شمالی علاقے لوو میں مزید 3 افراد کی نعشیں بازیاب ہونے سے مجموعی جانی نقصان 16 ہو گیا ہے۔

کل  46 تک اعلان کردہ لا پتہ افراد کی تعداد اب کم ہوتے ہوئے 23 ہو گئی ہے، جبکہ سیلاب سے 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 4 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں تو علاقے میں  لاپتہ افراد کی تلاش کی کاروائیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں