بھارتی فضائیہ نے لدّاخ ائیر بیس پر نقل و حرکت میں اضافہ کر دیا ہے: این ڈی ٹی وی

چین کے ساتھ 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا سبب بننے والی جھڑپ کے بعد بھارتی فضائیہ نے علاقے میں نقل و حرکت میں مزید اضافہ کر دیا

1449209
بھارتی فضائیہ نے لدّاخ ائیر بیس پر نقل و حرکت میں اضافہ کر دیا ہے: این ڈی ٹی وی

بھارتی فضائیہ نے چین کے ساتھ جھڑپ کے بعد لدّاخ ائیر بیس پر نقل و حرکت میں اضافہ کر دیا ہے۔

این ڈی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق بھارت نے لدّاخ میں اپنی ائیر بیس پر جنگی و کارگو طیاروں کے ساتھ ساتھ لڑاکا ہیلی کاپٹروں  کی پروازوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ ائیر بیس چین کی پوری سرحد پر ملک کی جنگی تیاریوں کے درجے میں اضافے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

گذشتہ ماہ چین کے ساتھ 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا سبب بننے والی جھڑپ کے بعد بھارتی فضائیہ نے علاقے میں اپنی کاروائیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

بھارت نے چین کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد مشرقی لدّاخ کی پوری سرحد پر زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کی تنصیب کر دی تھی اور ہوٹزروں اور ٹینکوں کو متعین کر دیا تھا۔

نئی دہلی انتظامیہ نے بھارت کی آزادی، زمینی سالمیت، دفاع، سلامتی اور عوامی نظم و نسق کے خلاف نقصان دہ کاروائی کو وجہ دکھا کر ٹِک ٹاک، کیم سکینر، شئیر اِٹ، وی چیٹ، یو سی سکینر، ایکس اینڈر اور کلین ماسٹر سمیت چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی 59 موبائل ایپلی کیشنوں کو ممنوع قرار دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان 3 ہزار 500 کلو میٹر طویل سرحد کا ایک بڑا حصہ دونوں ملکوں کے درمیان وجہ تنازعہ بنا ہوا ہے۔

بیجنگ انتظامیہ جنوبی تبت کے نام سے بھارت کے صوبہ آرونچل پردیش  کے 90 ہزار کلو میٹر علاقے پر اپنے حق کا دعوی کر رہی ہے تو نئی دہلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اکسائی چین سطح مرتفع کے 38 ہزار کلو میٹر علاقے پر چین نے قبضہ کر رکھا ہے۔



متعللقہ خبریں