افغانستان: طالبان کا حملہ، 2 محافظ ہلاک، 5 زخمی

تحصیل نازیان کی محافظ چوکی پر مسلح حملے کے نتیجے میں 2 محافظ ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے

1446858
افغانستان: طالبان کا حملہ، 2 محافظ ہلاک، 5 زخمی

افغانستان کے مشرق میں ایک محافظ چوکی پر طالبان کی طرف سے مسلح حملے کے نتیجے میں 2 محافظ ہلاک ہو گئے ہیں۔

ننگرہار گورنر دفتر کے مطابق عسکریت پسندوں نے تحصیل نازیان کی محافظ چوکی پر مسلح حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں 2 محافظ ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

گورنر دفتر کے بیان کے مطابق حملے کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی جس میں عسکریت پسندوں کو بھی بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

تاہم طالبان کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں