"ہانگ کانگ میں مداخلت"چین نے امریکی عہدےداروں پر ویزہ پابندی لگادی

خبر کے مطابق،  چینی وزارت خارجہ کےترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران امریکی عہدیداروں پر ویزا پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔

1445455
"ہانگ کانگ میں مداخلت"چین نے امریکی عہدےداروں پر ویزہ پابندی  لگادی

امریکہ کی ہانگ کانگ معاملےپر مداخلت کے سبب چین نے امریکی عہدیداروں پر ویزا پابندی عائدکرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر کے مطابق،  چینی وزارت خارجہ کےترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران امریکی عہدیداروں پر ویزا پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  ہانگ کانگ سے متعلق امور پر مداخلت کرنےوالے امریکی عہدیداروں پر ویزاپابندی عائد کریں گے۔

ترجمان نے امریکہ سے ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  امریکہ نے اپنے اقدامات جاری رکھے تو چین مضبوط جوابی کارروائیوں کے ساتھ رد عمل دے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ نے بھی چینی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔



متعللقہ خبریں