انڈونیشیا میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ

صوبے کے مانادو، بی تنگ اور مینا ہاسہ علاقوں میں بھی محسوس کیے جانے والے زلزلے سے ابتک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں

1441465
انڈونیشیا میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا  کے شمالی صوبے سولا ویسی میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ رونما ہو ا  ہے۔

انڈونیشین  محکمہ موسمیات و جیوفزکس   نے اعلان کیا ہے کہ  زلزلے کا مرکز بولان گوکی  تحصیل  سے 42 کلو میٹر جنوب مغرب میں کھلے سمندر میں زیر زمین  94 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا ۔

صوبے کے مانادو، بی تنگ اور مینا ہاسہ علاقوں میں بھی محسوس کیے جانے والے زلزلے سے ابتک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا میں 28 ستمبر ،2018 کو اسی جزیرے میں 7.5  کی شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے 4 ہزار 340 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔



متعللقہ خبریں