افغانستان، ہیرات میں بم حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

طالبان کو اس حملے کا ذمہ دار ٹہرایا گیا ہے

1439883
افغانستان، ہیرات میں بم حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے ہیرات میں ہونے والے بم حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ہیرات محکمہ پولیس کے پریس ذمہ دار عتیق اللہ ویسک  کا کہنا ہے کہ ہیرات کی تحصیل کشان تحصیل سے منسلک گاؤں میں سڑک کنارے نصب بم  کو پولیس گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

تین پولیس اہلکاروں کے ہلاک اور تین کے زخمی ہونے کی توضیح کرنے والے  ویسک نے طالبان کو اس حملے کا ذمہ دار ٹہرایا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے اپنے سر مول نہیں  لی۔

 



متعللقہ خبریں