انڈونیشیا: جنگی طیارہ رہائشی آبادی پر گر گیا

انڈونیشیا کے بحری بیڑے سے منسلک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

1436032
انڈونیشیا: جنگی طیارہ رہائشی آبادی پر گر گیا

انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا کے صوبہ ریاو میں بحری بیڑے سے منسلک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

انڈونیشیا کی خبر رساں ایجنسی آنتارا کے مطابق برطانیہ ساختہ 'ہاک 209 ' فوجی طیارہ صوبہ ریاو کے گاوں قمبر میں رہائشی آبادی کے علاقے میں گر گیا ہے۔

ائیر فورس کے محکمہ تعلقات عامہ سے فجر آڈریانٹو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طیارے کے پائلٹ نے محفوظ شکل میں طیارے سے الگ ہو کر خود کو بچا لیا ہے۔ حادثے کی وجہ کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں