جنوبی کوریا کی اپیل: شمالی کوریا امن سمجھوتوں پر کاربند رہے

دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے پر جنوبی کوریا نے شمالی کوریا سے امن سمجھوتوں پر کاربند رہنے کی اپیل کر دی

1435715
جنوبی کوریا کی اپیل: شمالی کوریا امن سمجھوتوں پر کاربند رہے

جنوبی کوریا نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے پر شمالی کوریا سے امن سمجھوتوں پر کاربند رہنے کی اپیل کی ہے۔

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے فوجی آپریشن کی دھمکی کے بعد جنوبی کوریا کے مشیر برائے قومی سلامتی چنگ ایو یونگ نے فوجی و سول حکام کے ساتھ ہنگامی سلامتی اجلاس کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت برائے اتحاد کی طرف سے موضوع سے متعلق جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کا فریقین کے درمیان طے شدہ سمجھوتوں پر کاربند رہنا ضروری ہے۔

تاہم وزارت دفاع نے کہا ہے ہم، شمالی کوریا کی فوج پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور فوجی کاروائیوں کے لئے تیار ہیں۔

دونوں وزارتوں کی طرف سے جاری کئے گئے بیانات میں موجودہ صورتحال کے خطرناک ہونے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کی بہن کِم یو جونگ نے کل جاری کردہ بیان میں، فوج کو جنوبی کوریا کے خلاف ضروی اقدامات اور منصوبہ بندی کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے کے الفاظ کے ساتھ جنوبی کوریا کو فوجی آپریشن کی دھمکی دی تھی۔

جنوبی کوریا کی وزارت برائے اتحاد نے کہا تھا کہ 10 جون کو سرحد سے پمفلٹ والے غبارے شمالی کوریا کی طرف بھیجنے والے آزاد شمالی کوریا کے جنگجووں اور کیونسائم گروپوں کے بارے میں پولیس میں شکایات درج کروائی جائیں گی۔

پیونگ یونگ انتظامیہ  نے 9 جون کو جنوبی کوریا کے ساتھ تمام سرحد پار رابطے منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں