بھارتی زیر کنٹرول کشمیر میں فوج کی کاروائی،9 کشمیری جاں بحق

بھارتی زیر کنٹرول کشمیر میں  بھارتی فوج کی حالیہ کاروائی کے دوران مبینہ جھڑپوں میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کم از کم 9 کشمیری جاں بحق ہوگئے

1431705
بھارتی زیر کنٹرول کشمیر میں فوج کی کاروائی،9 کشمیری جاں بحق

بھارتی زیر کنٹرول کشمیر میں  بھارتی فوج کی حالیہ کاروائی کے دوران مبینہ جھڑپوں میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کم از کم 9 کشمیری جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی حکام اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حالیہ جھڑپ کا آغاز اس وقت ہوا جب وادی کے جنوبی حصے میں واقع گاؤں کو پولیس اور فوج نے مسلح افراد کی موجودگی کے شبہ پر گھیرے میں لے لیا تھا۔
بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ اس دوران جھڑپ شروع ہوگئی جس میں پانچ افراد مارے گئے۔
 خبر کے مطابق، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں پنجورہ کے علاقے کو بھی گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کے دوران چار کشمیری نوجوانوں کو قتل کردیا جس کے بعد 24 گھنٹے میں  بھارتی فوج کے ہاتھوں مارے گئے کشمیریوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے

 



متعللقہ خبریں