چین کے خلاف دعوے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے: یانگ یی

وہ چین کے خلاف دعوی دائر کرنے کی خیالی دنیا میں جی رہے ہیں۔ جو کوئی ایسا قدم اٹھائے گا اصل میں وہ خود کو ذلیل و رسوا کرے گا: وزیر خارجہ یانگ یی

1423153
چین کے خلاف دعوے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے: یانگ یی

چین کے وزیر خارجہ یانگ یی نےکہا ہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے چین کے خلاف دعوی دائر کیا جانا قانوناً جائز نہیں ہے۔

یانگ یی نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح چین بھی وباء سے متاثر ہوا ہے۔ ہم نے ضرورت مند ممالک کی مدد کی ہے۔ کووِڈ۔19 کی وجہ سے چین کے خلاف دعوی دائر کرنے کا قانون میں کوئی جواز نہیں ہے۔

وانگ نے دعوی دائر کئے جانے سے متعلق افواہوں کو غلط، ناحق اور ضمیر اور قانون کے منافی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس نوعیت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے کا مفہوم رکھتے ہیں۔

وانگ نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے بھی چین کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے ہر موقع سے استفادہ کرنے کے لئے ایک سیاسی وائرس پھیلایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بعض امریکی سیاست دانوں میں بہت زیادہ جھوٹ گھڑا ہے اور بہت زیادہ سازشیں بنائی ہیں۔

وانگ نے کہا ہے کہ وہ چین کے خلاف دعوی دائر کرنے کی خیالی دنیا میں جی رہے ہیں۔ جو کوئی ایسا قدم اٹھائے گا اصل میں وہ خود کو ذلیل و رسوا کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے رواں مہینے کے آغاز میں جاری کردہ بیانات میں کووِڈ۔19  کے ووہان کی لیبارٹریوں سے پھیلنے سے متعلق دعووں کا ذکر کیا تھا اور صدر ٹرمپ نے 27 اپریل کو وائٹ ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کووِڈ۔19 کے حوالے سے کہا تھا کہ امریکہ چین سے ہرجانے کا مطالبہ کر سکتا ہے۔


ٹیگز: #دعوی , #چین

متعللقہ خبریں