امریکی ویکسین کی تحقیق چرانےکا الزام چین نے مسترد کر دیا

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان زاؤ لی جیان نے کرونا ویکسین کی تحقیق    چرانے  کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کسی بھی قسم کی ہیکنگ میں ملوث نہیں  ہے

1415869
امریکی ویکسین کی تحقیق چرانےکا الزام چین نے مسترد کر دیا

 امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی بیورو  اور سائبر سیکیورٹی ماہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی ہیکرز کرونا وائرس کی ویکسین سے متعلق کی جانے والی تحقیق  چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چین نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ ویکسین کی تیاری میں قائدانہ حیثیت رکھتا ہے

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان زاؤ لی جیان نے کرونا ویکسین کی تحقیق    چرانے  کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چین کسی بھی قسم کی ہیکنگ میں ملوث نہیں  ہے۔
زاؤ لی جیان نے دعویٰ کیا کہ کورونا وائرس کے علاج اور ویکسین کی تیاری میں چین عالمی سطح پر قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے لہذا اس لیے شواہد کے بغیر افواہوں کی بنیاد پر چین کو نشانہ بنانا غیر اخلاقی عمل ہے۔
برطانیہ کے  سائبر سیکیورٹی سینٹر اور امریکہ کی سائبر سیکیورٹی اینڈ انفرااسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی کا گزشتہ ہفتے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے بڑی تعداد میں ہیکرز کے پاس ورڈز کا پتہ لگایا ہے  اور یہ 
 ہیکرز  طبی تحقیق کے اداروں اور صحت کے ماہرین کا ڈیٹا چرانا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ متعدد بار کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار چین کو قرار دے چکے ہیں
صدر ٹرمپ برملا اس بات کا اظہار بھی کر چکے ہیں کہ انہوں نے کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک لیبارٹری سے پھیلنے کے شواہد بھی دیکھے ہیں۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق، ایف بی آئی کی جانب سے الزامات چین پر جوابی کارروائی ہو سکتی ہے جس میں اسے پینٹاگون کی سائبر کمانڈ اور نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی معاونت بھی حاصل ہے
۔



متعللقہ خبریں