جاپان اور انڈونیشیا میں زلزلہ

جاپان میں 5.5 اور انڈونیشیا میں 5.7 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

1414697
جاپان اور انڈونیشیا میں زلزلہ

جاپان کے مشرقی صوبے ایباراکی میں 5.5 اور انڈونیشیا کے صوبے مالُوکُو میں 5.7 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

جاپان محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ ایبارکی میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 58 منٹ پر 5.5 کی شدت سے زلزلہ آیا جس کی زیرِ زمین گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ اطراف کے علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا ہے اور اس کے بعد سونامی کی وارننگ نہیں دی گئی۔

انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات اور جیو فزکس نے بھی زلزلے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبہ مالُوکُو سے منسلک مغربی مالُوکُو کے علاقے تینگارا سے 276 کلو میٹر شمال مغرب کی طرف کھلے سمندر میں 5.7 کی شدت سے زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان  کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ صوبہ مالُوکُو کے دارالحکومت ایمبون میں 26 ستمبر 2019 کو 6.8 کی شدت سے زلزلہ آیا تھا جس میں 36 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں