انڈونیشیا: لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک، 4 زخمی

صوبہ مغربی سولاوی میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک، 4 زخمی

1412118
انڈونیشیا: لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک، 4 زخمی

انڈونیشیا کے صوبے مغربی سولاوی میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قومی آفات ایجسنی کے شعبہ معلومات عامہ کے سربراہ راڈیتیا جاتی نے کہا ہے کہ پولے والی مندر کے علاقے سے منسلک گاوں کیلاپا دعا میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

آفت میں بعض گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

جاتی نے کہا ہے کہ نقصان کے تخمنے، بند راستوں کو کھولنے اور صفائی کے کاموں کے لئے ٹیمیں علاقے کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں