مقبوضہ جمّوں و کشمیر: بھارتی سکیورٹی فورسز اور حریت پسندوں کے درمیان جھڑپ

مقبوضہ جمّوں و کشمیر  میں حالیہ دو دنوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 5 کشمیری حریت پسند شہید

1405300
مقبوضہ جمّوں و کشمیر: بھارتی سکیورٹی فورسز اور حریت پسندوں کے درمیان جھڑپ

مقبوضہ جمّوں و کشمیر  میں حالیہ دو دنوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 5 کشمیری حریت پسند شہید اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پلوامہ میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری کردہ آپریشن کے دوران کشمیری حریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ ہو گئی جس میں 3 حریت پسند شہید ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گذشتہ شام کلگام میں پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے دو حریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔

بائیس اپریل کو شوپیاں میں بھی پولیس اور حریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 4 حریت پسند شہید ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرول لائن پر دو طرفہ گولہ باری میں اضافے کی وجہ سے علاقے کے تناو میں اضافہ ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں