کم جونگ اُن کی صحت انتہائی خراب ہے:امریکی میڈیا

واضح رہے کہ مختلف غیر ملکی نشریاتی اداروں نے دعوی کیا ہے کہ کم جونگ اُن کی طبیعت دل کے آپریشن کے بعد انتہائی خراب ہے مگر اب تک شمالی کوریا کی جا نب سے تصدیق نہیں کی گئی

1402726
کم جونگ اُن کی صحت انتہائی خراب ہے:امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت انتہائی خراب ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت کےبارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

 سی این این کا دعوی ہے کہ کم جونگ کی صحت دل کے آپریشن کے بعد انتہائی خراب ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان 15 اپریل کو اپنے والد کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شریک نہیں تھےجبکہ اس سے4 دن قبل وہ ایک سرکاری اجلاس میں شریک تھے۔

دوسری جانب کورین ویب سائٹ کے مطابق، کم جونگ ان کا 2 اپریل کو آپریشن ہوا تھا، طبیعت اب بہتر ہو رہی ہے۔ کم جونگ مشرقی ساحلی علاقے کی تفریح گاہ میں قیام پذیر ہیں۔

مختلف غیر ملکی نشریاتی اداروں نے دعوی کیا ہے کہ کم جونگ اُن کی طبیعت دل کے آپریشن کے بعد انتہائی خراب ہے مگر اب تک شمالی کوریا کی جا نب سے تصدیق نہیں کی گئی۔

شمالی کوریا کی مقبول ویب سائٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 12 اپریل کے آپریشن کے بعد کم جونگ کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، وہ مشرقی ساحلی علاقے کی تفریح گاہ میں رہائش پزیر ہیں۔

دوسری جانب امریکی نیشنل سلامت کونسل اور خفیہ ایجنسی نے مؤقف دینے سےگریز کیاہے



متعللقہ خبریں