افغانستان: خوست کے گورنر پر بم حملہ

صوبہ خوست کے گورنر محمد حلیم فدائی کی سرکاری گاڑی پر بم حملہ، 5 افراد زخمی

1402494
افغانستان: خوست کے گورنر پر بم حملہ

افغانستان کے صوبہ خوست کے گورنر محمد حلیم فدائی کی سرکاری گاڑی پر بم حملے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

خوست گورنر دفتر کے ترجمان طالب خان مینگل نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گورنر دفتر کے جوار میں سڑک کے کنارے نصب بم کو اس وقت اڑا دیا گیا جب گورنر فدائی اپنے آفس جا رہے تھے۔

حملے میں گورنر محمد حلیم فدائی زخمی ہوئے بغیر بچ گئے ہیں لیکن ان کے 2 محافظ اور 3 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں