افغان حکومت نے 100طالبان رہا کر دیئے

افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کی طرف ہونے ایک بیان کے مطابق، افغان صدر اشرف غنی کے 11 مارچ کے فرمان کے  تناظرمیں گزشتہ روز 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے

1394504
افغان حکومت نے 100طالبان رہا کر دیئے

طالبان اور افغان حکومت کی درمیان قیدیوں کی رہائی کے لیے کابل میں ہوئے   مذاکرات  ناکام ہونے کے ایک دن کے بعد افغان حکومت نے 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔
یادر ہے کہ افغان حکومت اور طالبان عہدیدار گزشتہ ہفتے سے کابل میں فریقین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے بات چیت کر رہے تھے لیکن منگل کو طالبان نے افغان حکومت پر حیلے بہانے سے قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کرنے کا الزم عائد کرتے ہوئے  جاری بات چیت ختم کر دی تھی۔
افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کی طرف ہونے ایک بیان کے مطابق، افغان صدر اشرف غنی کے 11 مارچ کے فرمان کے  تناظرمیں گزشتہ روز 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
ان قیدیوں کی رہائی، ان کی صحت، عمر اور ان کی باقی ماندہ قید ، امن کوششوں اور کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے سلسلے  کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
افغان حکومت نے یہ بھی  دعوی کیا ہے کہ رہائی پانے والے طالبان قیدیوں نے اس بات کی ضمانت دی ہے کہ وہ دوبارہ  جنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔



متعللقہ خبریں