انڈونیشیا: 6.6 کی شدت سے زلزلہ

جزیرہ بالی میں 6.6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

1381007
انڈونیشیا: 6.6 کی شدت سے زلزلہ

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 6.6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات اور جیو فزک  کے مطابق زلزلے کا مرکز جزیرے کے جنوبی علاقے کُوٹا سے 273 کلو میٹر جنوب مغرب میں کھلے پانیوں میں تھا اور اس کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں اور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی نہیں دی گئی۔



متعللقہ خبریں