ہم افغانستان میں کسی ممکنہ متوازی حکومت کے سختی سے مخالف ہیں: پومپیو

ہم ایک متحد اور خودمختار افغانستان کی حمایت کرتے ہیں لیکن ملک کے اندر ایک متوازی حکومت کے قیام کے سخت مخالف ہیں: وزیر خارجہ مائیک پومپیو

1375266
ہم افغانستان میں کسی ممکنہ متوازی حکومت کے سختی سے مخالف ہیں: پومپیو

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ہم ایک متحد اور خودمختار افغانستان کی حمایت کرتے ہیں لیکن ملک کے اندر ایک متوازی حکومت کے قیام کے سخت مخالف ہیں۔

اپنے تحریری  بیان میں افغانستان کے حالیہ انتخابات میں دونوں امیدواروں کی کامیابی کے اعلان  کے حوالے سے  پومپیو نے ملک کے امن مرحلے کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کی حیثیت سے ہم نے افغانستان میں آزادی و استحکام کے لئے بھاری کوششیں کی ہیں۔ اشرف غنی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے اور ملک میں امن و استحکام کی حامی حکومت کے لئے مذاکرات  کے دوام کا اعلان  کرنے پر ہمیں نہایت مسرت ہے۔

پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ کو اس چیز کا احساس ہے کہ افغان عوام  ملک میں امن و امان  کے شدت سے خواہش مند ہیں ۔ امریکہ دونوں فریقین کے کسی سمجھوتے پر پہنچنے کے لئے کوششیں کر رہا ہے اور  تمام پارٹیوں کو اس سمت لے جانے کے معاملے میں پُر عزم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں کسی ممکنہ متوازی حکومت  کے قیام کے سختی سے مخالف ہیں۔ امریکہ۔طالبان سمجھوتہ اور امریکہ۔افغانستان مشترکہ منشور ہمیں ایک تاریخی موقع پیش کر رہا ہے ۔

وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایک جامع حکومت اور متحد افغانستان  کو ترجیح دینا ملک کے مستقبل  اور خاص طور پر قیام امن  کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل امر ہے۔



متعللقہ خبریں