مسلمان مارنے کےلیےانتہا پسند باہر سے لائے گئے تھے:بھارتی تحقیقاتی کمیشن کا انکشاف

نئی د ہلی ہنگاموں پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن نے  بھانڈا پھوڑ دیا اور انکشاف کیا  ہے کہ دہلی میں مسلمانوں پر حملوں کے لیے 2000 سے زائد دہشت گرد باہر سے لائےگئے جبکہ صرف مسلمانوں کی دکانوں کولوٹا اور جلایا گیا

1373499
مسلمان مارنے کےلیےانتہا پسند باہر سے لائے گئے تھے:بھارتی تحقیقاتی کمیشن کا انکشاف

نئی د ہلی ہنگاموں پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن نے  بھانڈا پھوڑ دیا اور انکشاف کیا  ہے کہ دہلی میں مسلمانوں پر حملوں کے لیے 2000 سے زائد دہشت گرد باہر سے لائےگئے جبکہ صرف مسلمانوں کی دکانوں کولوٹا اور جلایا گیا۔

خبر کے مطابق، کمیشن نے بتایا  ہے کہ دہلی میں مسلمانوں پر حملوں کیلئے 2ہزار سے زائد انتہا پسندوں کو باہر سے لایا گیا جنہیں دو اسکولوں میں ٹھہرایا گیا تھا۔

تحقیقاتی کمیشن کا کہنا ہے کہ صرف مسلمانوں کی دکانوں کولوٹا اورجلایا گیا، 122 مکان، 322 دکانیں اور300گاڑیوں کو آگ میں پھونک دیا گیا جبکہ چار مسجدیں شہید، پانچ گودام، تین  کارخانے اور دو اسکول جلادیے گئے۔

رپورٹ میں یہ بھی  بتایا گیا ان تین دنوں میں ہندوؤں کی دکانیں محفوظ رہیں جس سے ثابت ہوتاہے کہ سب کچھ سوچی سجھی سازش تھی۔

دوسری جانب، نئی دہلی فسادات میں مودی کی لگائی آگ تاحال نہ بجھ سکی اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ، مسلم کُش فسادات میں مرنےوالوں کی تعداد53 ہوگئی ہے



متعللقہ خبریں