چین کووِڈ۔19 کے پنجے میں، ہلاکتوں کی تعداد 2444 تک پہنچ گئی

چین میں نیو کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 2444 تک پہنچ گئی

1364542
چین کووِڈ۔19 کے پنجے میں، ہلاکتوں کی تعداد 2444 تک پہنچ گئی

چین میں نیو کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 2444 تک پہنچ گئی ہے۔

قومی ہیلتھ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایسے افراد کی تعداد جن میں کووِڈ۔19 کی تشخیص ہوئی ہے 76 ہزار 936 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 10 ہزار 968 کی حالت نازک ہے۔

حالیہ 24 گھنٹوں میں کووِڈ۔19 کے 648 نئے مریض ہسپتالوں میں داخل کئے گئے ہیں جن میں سے 97 ہلاک ہو گئے ہیں۔ ملک بھرمیں وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد 2444 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 2 کا تعلق ہانگ کانگ سے ہے۔

ایسے افراد جن کے وائرس  سے متاثر ہونے کے شبہ ہے  4 ہزار 148 ہے۔ تاہم  وائرس کی وجہ سے زیرِ نگرانی رکھے گئے افراد کی تعداد  کم ہو کر ایک لاکھ 6 ہزار 89 ہو گئی ہے۔

اس وقت تک صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کئے گئے افراد کی تعداد 22 ہزار 888 تک پہنچ گئی ہے۔

چین کے خودمختار علاقوں میں سے ہانگ کانگ میں مریضوں کی تعداد 69 اور ماکاو میں 10 بتائی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں