چین: حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 121 افراد ہلاک

چین میں حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 121 افراد ہلاک، کووِڈ۔19 وباء کی وجہ سے ہلاکتوں کی کُل تعداد 1381تک پہنچ گئی

1359308
چین: حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 121 افراد ہلاک

چین میں حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 121 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور اس طرح کووِڈ۔19 وباء کی وجہ سے ہلاکتوں کی کُل تعداد 1381تک پہنچ گئی ہے۔

چین نیشنل ہیلتھ  کمیشن  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کووِڈ۔19 وباء کی وجہ سے کُل 1381افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے ایک  کا تعلق ہانگ کانگ سے ہے۔

ملک میں کووِڈ۔19مریضوں کی تعداد 63 ہزار 851 ہے۔ زیرِ نگرانی رکھے گئے افراد کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار 974 اور  صحت یابی کے بعد فارغ کئے گئے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 723 ہے۔

علاوہ ازیں چین کے خود مختار علاقے ہانگ کانگ میں کووِڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 53 اور خود مختار علاقے ماکاو میں 10 مریضوں تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ چین کے صوبے ہوبئی  کے شہر ووہان  سے 12 دسمبر 2019 کو ابھرنے والا نیو کورونا وائرس ڈبل نمونیہ اور نئے نام کے ساتھ کووِڈ۔19 مختصر مدت میں نہ صرف ملک بھر میں بلکہ دیگر ممالک  میں بھی پھیل گیا۔ اس صورتحال پر عالمی ادارہ صحت کی طرف سے "ہنگامی حالات" کا اعلان کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں