چین: کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں میں بتدریج اضافہ

نیو کورونا وائرس "Covid-19" وباء کی وجہ سے جانی نقصان ایک ہزار 114 تک اور بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد 44 ہزار 653 تک پہنچ گئی

1357781
چین: کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں میں بتدریج اضافہ

چین میں نیو کورونا وائرس "Covid-19" وباء کی وجہ سے جانی نقصان ایک ہزار 114 تک اور بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد 44 ہزار 653 تک پہنچ گئی ہے۔

چین نیشنل ہیلتھ کمیشن NHCکی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایسے افراد کی تعداد جن کے وائرس سے متاثر  ہونے کا شبہ ہے 16 ہزار اور متاثرہ افراد کے ساتھ رابطے کی وجہ سے زیرِ نگرانی رکھے گئے افراد کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 37 ہے۔

وائرس سے ہلاک ہونے والے ایک ہزار 114 افراد میں سے ایک کا تعلق ہانگ کانگ سے ہے۔

وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد44 ہزار 653 ہے جن میں سے  8 ہزار 204 کی حالت نازک ہے۔

چین کے خود مختار علاقے ہانگ کانگ میں مریضوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی ہے  اور اس وقت تک صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کئے گئے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 740 ہے۔

ملک میں صرف حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران  Covid-19 کی وجہ سے 97 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔2 ہزار 15 نئے مریضوں میں  وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے ایک ہزار 638 کا تعلق وائرس کے مرکزی صوبے ہوبئے  سے ہے۔

واضح رہے کہ 12 دسمبر 2019 کو ووہان شہر  سے پھوٹنے والی کورونا وائرس  وباء  مختصر مدت میں نہ صرف ملک کے دیگر شہروں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی پھیل گئی۔



متعللقہ خبریں