چین: کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 1017 تک پہنچ گئی

چین میں نیو کورونا وائرس ڈبل نمونیہ NCPوباء کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 1017 تک اور بیماری  سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 42 ہزار 638 تک پہنچ گئی

1356956
چین: کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 1017 تک پہنچ گئی

چین میں نیو کورونا وائرس ڈبل نمونیہ NCPوباء کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 1017 تک اور بیماری  سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 42 ہزار 638 تک پہنچ گئی ہے۔

چین ہیلتھ کمیشن NHCکی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایسے افراد کی تعداد کہ جن پر  NCP میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے 21 ہزار675 اور نگرانی میں رکھے گئے افراد کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 728 ہے۔

جن مریضوں میں  NCPکی تصدیق ہوئی ہے ان کی تعداد 7 ہزار 333 بتائی گئی ہے جن میں سے 42 ہزار 638 کی حالت نازک ہے  ۔ بیماری کی وجہ سے ہانگ کانگ کے ایک مریض سمیت کُل 1017 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

چین  کے خود مختار علاقوں   ہانگ کانگ میں مریضوں کی تعداد 42 تک اور ماکاو میں 10 تک پہنچ گئی ہے۔

قومی ہیلتھ کمیشن کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں بیماری کی وجہ سے 108 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 2 ہزار 478 نئے افراد میں بیماری کی تشخیص کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سب سے پہلے 12 دسمبر  کو ووہان  میں نیو کورونا وائرس ڈبل نمونیہ کی تشخیص کی گئی ۔ وائرس کے مختصر عرصے میں پورے شہر اور دیگر ممالک میں بھی پھیلانا شروع کرنے پر عالمی ادارہ صحت نے "ہنگامی حالات " کا اعلان کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں