بنگلہ دیش: روہینگیا مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 14 مہاجرین ہلاک

ملائیشیا جانے کی کوشش میں روہینگیا مہاجرین کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 14 مہاجرین ہلاک

1357044
بنگلہ دیش: روہینگیا مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 14 مہاجرین ہلاک

بنگلہ دیش کے جنوبی ساحلوں سے ملائیشیا جانے کی کوشش میں روہینگیا مہاجرین کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 14 مہاجرین ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملائیشیا ذرائع ابلاغ  کے مطابق بنگلہ دیش کوسٹل سکیورٹی یونٹوں نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کے جنوبی ساحلوں سے ملائیشیا جانے کی کوشش میں روہینگیا مہاجرین کی کشتی   جزیرہ  مارٹین   کے جوار میں ڈوب گئی ہے۔

بیان کے مطابق روہینگیا مہاجرین سے بھری اس کشتی کے 14 مسافروں کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں، 70 کو زندہ بچا لیا گیا ہے  اور 40 کی تلاش جاری ہے۔



متعللقہ خبریں