بھارت:وادی کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ

جموں و کشمير کے محکمہ داخلہ کے مطابق، صارفين کو حکومت کی منظور کردہ 301 ويب سائٹس تک رسائی حاصل ہو گی جبکہ  اسمارٹ فونز پر ڈيٹا بھی بحال  کیا جا رہا ہے

1347144
بھارت:وادی کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ

بھارت کے زير انتظام کشمير کے چند حصوں ميں آج سے انٹرنيٹ کی ترسيل بحال کی جا رہی ہے۔

 جموں و کشمير کے محکمہ داخلہ کے مطابق، صارفين کو حکومت کی منظور کردہ 301 ويب سائٹس تک رسائی حاصل ہو گی۔

 اسمارٹ فونز پر ڈيٹا بھی بحال  کیا جا رہا ہے يعنی مقامی لوگ اپنے فونز سے بھی آن لائن ہو سکيں گے البتہ سماجی رابطوں کی ويب سائٹس پر پابندی اب بھی برقرار ہے۔

یاد رہے کہ  بھارت کے زير انتظام کشمير کے بيشتر حصوں ميں5 ماہ سے انٹرنيٹ کی سروس معطل ہے۔

 عالمی برادری کی جانب سے تنقید کے باوجود نئی دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ يہ قدم سلامتی کو يقينی بنانے کے ليے اٹھايا گيا تھا۔



متعللقہ خبریں