انڈونیشیا: 6.3 کی شدت سے زلزلہ

صوبہ پاپوا میں 6.3 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں

1343286
انڈونیشیا: 6.3 کی شدت سے زلزلہ

انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں 6.3 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

انڈونیشیا  محکمہ موسمیات  کے شعبہ ماحولیات و ارضیات کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبائی دارالحکومت جایا پورا سے 39 کلو میٹر شمال مغرب  میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 56 کلو میٹر زیرِ زمین  ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں علاوہ ازیں زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی نہیں دی گئی۔



متعللقہ خبریں