ایرانی حملوں سے امریکہ کا گھمنڈ ٹوٹ چکا ہے: خامنہ ای

خامنہ ای نے تہران کی امام خمینی مسجد میں نمازِ جمعہ کی امامت کرائی۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خامنہ نے کہا کہ امریکہ نے بزدلانہ انداز میں جنرل قاسم سلیمانی کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جس پر اسے پشیمانی ہو گی

1342681
ایرانی حملوں سے امریکہ کا گھمنڈ ٹوٹ چکا ہے:  خامنہ ای

ایران کے رہبرِ اعلٰی آیت اللہ علی خامنہ ای نے 2012 کے بعد پہلی بار تہران میں نمازِ جمعہ کی امامت کرائی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کو واشنگٹن کی سنگین غلطی قرار دیا۔

خامنہ ای نے تہران کی امام خمینی مسجد میں نمازِ جمعہ کی امامت کرائی۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خامنہ نے کہا کہ امریکہ نے بزدلانہ انداز میں جنرل قاسم سلیمانی کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جس پر اسے پشیمانی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے جواب میں ایران نے امریکہ کے فوجی اڈوں پر تاریخی حملے کیے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی حالیہ دنوں میں عروج پر پہنچ گئی ہے۔ امریکہ کی جانب سے ایران کے پاسدرانِ انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے بھی عراق میں امریکی تنصیبات پر میزائل داغے تھے۔

لیکن ایران کی جانب سے یوکرینی طیارہ مار گرائے جانے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد ایران میں اندرونِ خانہ شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای 1989 سے ایران کے رہبرِ اعلٰی ہیں اور ملک کے اہم فیصلوں میں اُن کی رائے کو حتمی سمجھا جاتا ہے۔

ایران کے 80 سالہ رہبر اعلٰی قاسم سلیمانی کی نمازِ جنازہ کے موقع پر آب دیدہ ہو گئے تھے۔ اُنہوں نے امریکہ سے اس اقدام کا بدلہ لینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

ایران کے رہبرِ اعلیٰ اور روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے میزائل حملے امریکہ کے ایک عالمی طاقت ہونے کے زعم کے لیے دھچکا ثابت ہوئے ہیں۔

جمعے کو تہران کی مصلیٰ مسجد میں دیے گئے خطبے میں ان کا کہنا تھا کہ 'یہ نہ صرف ایک کامیاب عسکری حملہ تھا، بلکہ یہ حملہ امریکہ کے سپر پاور ہونے کے گھمنڈ کو ٹھیس پہنچانے میں کامیاب رہا۔'

انھوں نے کہا کہ ’امریکہ کو شام، عراق، لبنان اور افغانستان میں جاری مزاحمت سے مسلسل نقصان پہنچ رہا ہے مگر ایرانی حملے سب سے کارآمد تھے۔'

دو ہفتے قبل ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں ایران کے روحانی پیشوا نے کہا کہ 'گذشتہ دو ہفتے ہمارے لیے نہایت غیرمعمولی تھے، جن میں ایسے واقعات بھرے ہوئے تھے جن میں سے کچھ ہمارے لیے تلخ تھے جبکہ کچھ اچھے۔'

یاد رہے کہ ایرانی فوج کی جانب سے یوکرینی طیارے کو غلطی سے مار گرائے جانے کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں